مائیکل جیکسن سے متعلق دستاویزات
امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی امریکی سنگر مائیکل جیکسن کے حوالے سے تین سو خفیہ صفحات کو منظر عام پر لے آئی ہے۔
ان صفحات میں 1993 اور 2004 کی وہ معلومات بھی موجود ہیں جس میں مائیکل جیکسن پر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام تھا۔ تاہم امریکی پاپ سٹار کے بارے میں آدھی سے زیادہ معلومات ابھی بھی خفیہ رہیں گی۔
ان صفحات میں پاپ سٹار کو رواں سال جون میں موت کے متعلق معلومات نہیں ہیں۔
سنہ دو ہزار چار میں جب بچوں کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا مقدمہ چل رہا تھا اس وقت کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقامی پولیس نے ایف بی آئی سے درخواست کی تھی مائیکل جیکسن کی عالمی شہرت کی وجہ سے وہ دہشت گردی کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ تاہم ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ایسے شواہد نہیں تھے کہ وہ دہشت گردی کا نشانہ بن سکتے ہیں لیکن پھر بھی سکیورٹی فراہم کی گئی۔
0 comments: