Tuesday, 26 January 2010

Posted by Muhammad.Ovais ,

’ملیریا ویکسین آئندہ تین سال میں‘

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ملیریا سے بچاؤ کی ویکسین ممکنہ طور پر آنے والے تین برس میں تیار ہو سکتی ہے۔

بل گیٹس ملیریا کے خلاف مہم چلانے والوں میں پیش پیش ہیں اور ان کی تنظیم بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے ملیریا کے خلاف مہم پر اربوں ڈالر خرچ کیے ہیں۔

ملیریا کی بیماری سے دنیا بھر میں سالانہ دس لاکھ افراد ہلاک ہو جاتے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔

بل گیٹس اس پر یقیم رکھتے ہیں کہ چیچک کی طرح ملیریا کا مکمل خاتمہ بھی ممکن ہے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا تھا ’ہمارے پاس ایک ویکسین ہے جو ابھی تجرباتی مرحلے فیز تھری میں ہے۔ ایک کسی حد تک اثرانگیز ویکسین آئندہ تین برس میں سامنے آ سکتی ہے لیکن ایک مکمل ویکسین کی تیاری میں پانچ سے دس برس لگ سکتے ہیں‘۔

تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ ترقی یافتہ ممالک ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی کوششوں میں اپنی بیرونی امداد کو استعمال کر سکتے ہیں جو کہ ان کے نزدیک ایک غلطی ہوگی۔ بل گیٹس نے کہا ہے کہ یہ امداد نہ صرف زندگیاں بچاتی ہے بلکہ لوگوں کی صحت میں بہتری لاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں صرف یہ یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ ایڈز، منشیات کے خاتمے اور ویکیسنز کی تیاری کے لیے مختص رقم میں کمی نہ لائی جائے‘۔

Back Top

0 comments:

Post a Comment